• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک لبیک سے معاہدہ، قرارداد حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئی

اسلام آ باد ( تجزیہ :رانا غلام قادر ) کالعدم تحریک لبیک سے معا ہدہ کے تحت قومی اسمبلی میں فر ا نس سے متعلق قرارداد حکومت کیلئے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔

حکومت کی پوزیشن اس محاورہ کے مصد اق ہے کہ نہ جا ئے ماندن۔ نہ پائے رفتن ۔ حکومت نے معاہدہ پر بھی عمل کرنا تھا اور ساتھ ہی فر انس اور یورپی یونین سے سفارتی تعلقات کو بھی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتی۔

حکومت نے چالاکی سے منگل کے روز یہ قرار داد پر ائیویٹ ممبرز ڈے پر حکومتی ایم این اے امجد علی خان سے پیش کرائی۔ اس کی حیثیت نجی قرار داد کی ہے۔

فرانس اور یورپی یونین کے ردعمل سے بچنے کیلئے یہ احتیاط کی گئی اور وزراء کی ایک ٹیم نے اگلے روزغیر ملکی میڈیا کو دی گئی بریفنگ میں یقین دلایا کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔

اپوزیشن نے حکومتی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ایشو کو ہاتھوں ہاتھ لیا اورجمعہ کے روز قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا جسے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے بھانپ لیا۔

تازہ ترین