• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ پر برس پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید زمبابوے میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ سلیکشن پالیسی واضح ہونی چاہیے، تبدیلیوں سے ہمیں کچھ نہیں ملا، پتہ نہیں کس کس کو بلا کر یہ چانس دیتے رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ سلیکشن کا معیار سب سے پہلے درست ہونا چاہیے، جن کرکٹرز کو کھلانا ہے ان کے ساتھ آف سیزن میں کام کریں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا ایک ہی مسئلہ ہےجس طرح کی حریف ٹیم ہو اتنا کھیل کو نیچے لے جاتی ہے، پاکستان ٹیم کا زمبابوے سے ہارنا ہماری کرکٹ کے لیے اچھا نہیں ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی آدھی ٹیم نہیں تھی لیکن پاکستان کی جیت پر سب نے تعریفیں کیں، افتخار احمد اور حسین طلعت سمیت ایک لمبی فہرست ہے جن کو آزمایا گیا۔

تازہ ترین