• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون اجلاس پر امریکی اور جنوبی کوریائی وزرا خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ معاملات پر گفتگو

برطانیہ میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی اور جنوبی کوریائی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں امریکا اور جنوبی کوریا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

امریکی ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور جنوبی کورین وزیر خارجہ چونگ یوئی یونگ کی ملاقات میں امریکا جنوبی کوریا اتحاد کا اعادہ کیا گیا۔


اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے انڈوپیسیفک ریجن اور دنیا بھر میں امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے امریکی اور جنوبی کورین اتحاد کو ضروری قرار دیا۔

تازہ ترین