• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NCOC اجلاس، ایس او پیز پر عمل کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے پی پی)حکومت نے چھٹیوں کے دوران ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہےجو 8سے 16مئی کے دوران ملک بھر میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کے عمل کی نگرانی کریں گی ۔ منگل کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر این سی اوسی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔این سی اوسی کے مطابق 8سے 16مئی کے دوران کھانے پینے کی دکانوں ، گروسری اسٹورز ، میڈیکل اسٹورز ، پٹرول پمپس اور بیکریوں کے علاوہ تمام کاروبار بند رہیں گے ۔ این سی اوسی کو بتایا گیا کہ چھٹیوں کے دوران لوکل اور باہر سے آنیوالے سیاحوں کے لیے سیاحتی مقامات پر مکمل پابندی ہوگی‘ تمام سیاحتی مقامات ، پبلک پارکس ، شاپنگ مالز ،سیاحتی مقامات کے قریب تما م ہوٹلز و ریسٹورنٹس بھی بند رہیں گے ۔ این سی اوسی نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات کے سیاحتی مقامات اور ساحل سمندر کو جانیوالے راستے بھی بند ہوں گے ۔ گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے مقامی افراد کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی ۔

تازہ ترین