• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی فنڈنگ کو محروم طبقات کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائیگا، شوکت ترین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے اشیا کومحفوظ بنانے کیلئے وئیرہاؤسز، کولڈاسٹوریج سہولیات اورآبپاشی کے بنیادی ڈھانچہ کے انتظام وانصرام میں بہتری کے ذریعہ زرعی پیداوار میں اضافہ پرمشتمل زرعی پیکج کیلئے مالی معاونت کی فراہمی پرزو ر دیتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی فنڈنگ کو معاشرے کے معاشی طور پرکمزوراورمحروم طبقات کے سماجی تحفظ اوران کو ہنرسکھا کر انہیں معاشی طورپربااختیاربنانے کیلئے استعمال میں لایاجائیگااس میں نوجوانوں کوبااختیاربنانے کیلئے آسان چھوٹے قرضے بھی شامل ہوں گے۔کم ترقی یافتہ علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو وفاقی وزیرعمرایوب خان سے ملاقات اورخیبرپختونخوا و پنجاب کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتوں کے دوران گفتگومیں کیا۔

تازہ ترین