وزیراعظم عمران خان کے کل کے لاہور کے ایک روزہ دورے کا شیڈول سامنے آگیا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔
لاہور میں وزیراعظم عمران خان پنجاب پیری اربن کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم منصوبے کا آغاز کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب پیری اربن منصوبے کے آغاز کی تقریب کل رائیونڈ میں ہو گی۔
وزیراعظم جس منصوبے کا آغاز کریں گے وہ اسکیم پنجاب کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کم آمدنی والوں کے لئے بنائی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی حکومت ہر ہاؤسنگ یونٹ کے لئے سبسڈی فراہم کررہی ہے، ایف ڈبلیو او اور این ایل سی ان سائٹس کو تیار اور ساڑھے 3 مرلہ ہاؤسنگ یونٹ تعمیر کریں گے۔
حکومت پنجاب اس منصوبے کو بعد میں صوبے کی تمام 143 تحصیلوں تک مرحلہ وار بڑھائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم چنیوٹ، ڈی جی خان، چونیاں، خانیوال، خوشاب، منڈی بہاءالدین، میانوالی، جلال پور پیروالا اور سرگودھا کی سائٹس پر ورچوئل کام کا آغاز کریں گے۔