• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیئم: کورونا وائرس کی بہتر ہوتی صورتحال کے پیشِ نظر پابندیوں میں نرمی کا اعلان

بیلجیئم میں کورونا وائرس کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر حکومت نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔

ان اقدامات کے تحت اب روزانہ رات کو 10 بجے کا کرفیو ختم کردیا گیا ہے اور اس کی جگہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک 3 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


بار اور کیفے والوں کو آؤٹ ڈور کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اسی طرح مذہبی، سیاسی اور انٹرٹینمنٹ کے اجتماعات کے علاوہ شادی بیاہ اور جنازے کے لیے بھی 50 افراد کی اجازت ہوگی، لیکن اس کی اجازت پہلے لینا ہوگی۔

اس کے علاوہ دیگر بہت سے معاملات میں بھی نرمی آئی ہے۔

تازہ ترین