• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنر نعمان علی تین رنز کی کمی سے سنچری بنانے کا اعزاز حاصل نہ کرسکے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے شہر کھپرو سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے ہرارے ٹیسٹ میں اپنی بیٹنگ کے بھی جوہر دکھائے لیکن بدقسمتی سے وہ پہلی سنچری کے قریب آکر تین رن کی کمی سے یہ اعزاز حاصل نہ کر سکے34سالہ نعمان علی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور67رنز تھا لیکن ہرارے ٹیسٹ میں انہوں نے97رنز بنائے۔نعمان علی نے عابد علی کو ڈبل سنچری بنوانے میں مدد دی اور آٹھویں وکٹ پر 199 گیندوں پر 169رنز کی شراکت قائم کی۔

تازہ ترین