• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل طلب

فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق قطر کی زیرِ صدارت عرب لیگ کا اجلاس قاہرہ میں ہوگا۔

اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز سینکڑوں فلسطینی مسجد اقصیٰ کے ارد گرد پہاڑی کے احاطے میں نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہوئے جس کے بعد بہت سے لوگ شہر میں بے دخلی کے خلاف احتجاج کے لیے وہیں موجود رہے لیکن افطار کے بعد مسجد اقصیٰ میں اور شیخ جراح کے قریب چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوئیں جو قدیم شہر کے مشہور دمشق گیٹ کے قریب ہے۔

پولیس نے بکتر بند گاڑیوں پر نصب واٹر کینن کا استعمال کئی سو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کیا جو ممکنہ بے دخلی کا سامنا کرنے والے خاندانوں کے گھروں کے قریب جمع تھے۔

جمعے کے روز مسجد الاقصیٰ پر فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں کے خلاف ربر کی گولیوں اور اسٹن دستی بموں کا استعمال کیا۔ ان جھڑپوں میں مجموعی طور پر 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین