• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور لاہور میں کورونا کیسز کی شرح پھر بڑھ گئی

پنجاب اور لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد اور لاہور میں 15 اعشاریہ 22 فیصد رہی۔

اس سے قبل پنجاب میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد جبکہ لاہور میں 14 فیصد تھی۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں 24 گھٹنے کے دوران 15 ہزار 148 کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 1 ہزار 538 ٹیسٹ مثبت آئے، 81 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں۔


لاہورمیں کیئے گئے 5 ہزار 10 ٹیسٹوں میں سے 763 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، لاہور میں 24 کورونا مریض دم توڑ گئے۔

پنجاب کے اسپتالوں میں 446 اور لاہور کے اسپتالوں میں 241 کورونا وائرس کے مریض آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔

تازہ ترین