• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الاقصیٰ: رمضان کی 27ویں شب بھی اسرائیلی فورسز اور فلسطینی نمازیوں میں جھڑپیں، 100 سے زائد زخمی

رمضان کی 27ویں شب مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرنے والے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کی اسٹن گرینیڈ اور ربر کی گولیوں سے فائرنگ اور مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں سو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

جمعہ کو بھی تین سو فلسطینیوں کو زخمی کیا گیا تھا، اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ میں احتجاج کیا گیا اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کی گئیں۔

ادھر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے تشدد ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے مقدس سرزمین پر بھائی چارہ برقرار رکھنے کے لیے مشترکا قرارداد کی دعوت دے دی۔


فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل قاہرہ میں طلب کیا گیا ہے۔

تیونس نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی پیر کو بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

تازہ ترین