• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز اسلم رمضان میں جرائم کے بڑھتے کیسز سے پریشان

اداکار و ہدایت کار اعجاز اسلم کراچی میں رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں جرائم کے بڑھتے واقعات سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔


انہوں نے چوری کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ہر سال مقدس ماہ میں ایسے اور ایسے کئی مزید واقعات دیکھتے ہیں۔

ادکار نے لکھا کہ اسٹریٹ کرائمز ہوں یا موبائل چھیننے یا گاڑیوں سے مہنگے آڈیو سسٹم کی چوری کے واقعات ہوں ہم سب ان کا شکار بنتے ہیں۔

اعجاز اسلم نے لکھا کہ پولیس اور انتظامیہ اس ساری صورتحال میں خاموش تماشائی بنی رہتی ہے، اور ایسے ہی ان مجرموں کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کب ہم اپنے ہی شہر میں محفوظ محسوس کرنا شروع کریں گے؟

اداکارہ نے لکھا کہ یہ مجرم پھر یہ تمام چوری شدہ مال ایک مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں، لیکن انتظامیہ ان سے کوئی سوال نہیں کرتی۔

اعجاز اسلم نے سوال اٹھایا کہ اس طرح تو یہ کرپشن کبھی ختم نہیں ہوگی بلکہ مزید پروان چڑھے گی۔

تازہ ترین