• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی وبا کے پھیلنے سے بچایا جا سکتا تھا، عالمی ادارہ صحت


عالمی ادراہ صحت ڈبلیو ایچ او کی کمیشن کردہ تازہ ترین رپورٹ کہا گیا ہے کہ کوویڈ کی وبا کے پھیلنے سے بچا جا سکتا تھا، دنیا نے اگر بر وقت ایکشن لیا ہوتا تو کوویڈ کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی جانیں نہ جاتیں، چین نے 2019 کے اواخر میں کوویڈ وائرس کی فوری شناخت کر کے دنیا کو بتا دیا تھا لیکن چین کے انتباہ کو نظر انداز کیا گیا۔


عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں عالمی رہنماؤں کو وبا کے لیے موردِ الزام ٹہرایا گیا ہے، اور وبا کے خاتمے اور آئندہ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے اہم تبدیلیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کورونا کو روکنے کی تیاری بے آہنگ تھی، فنڈ کی فراہمی ناکافی تھی اور عالمی ادارہ صحت کے اختیارات ناکافی تھے۔ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے وقت عالمی سیاسی قیادت غائب تھی۔

اس حوالے سے فروری 2020 اہم ترین مہینہ تھا، اگر اُس وقت سُستی نہ دکھائی جاتی تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ کو روکنے میں ناکامی کی بنیادی وجہ ماضی سے سبق سیکھنے میں کوتاہی ہے۔ اقوام متحدہ کی بے تہاشہ تجاویز اور ہدایات موجود ہونے کے باوجود بیشتر ممالک میں وبا سے نمٹنے کی کوئی تیاری نہیں تھی۔

امیر ملکوں کی قیادت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بقیہ دنیا کے لیے ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے اور عالمی رہنماؤں سے کہا گیا ہے کہ وہ اکٹھا ہو کر وبا سے نمٹنے کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں پر فوری توجہ دیں۔

تازہ ترین