• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج نے شہداء برنال نامعلوم مقام پر سپردخاک کردیئے 3 نوجوانوں کی شہادتوں کیخلاف مظاہرے

سری نگر(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کے علاقے برنال میں گزشتہ روز شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو بھارتی فوج نے خود ہی خاموشی سے نامعلوم مقام پر دفنا دیا اور انکی لاشیں لواحقین کے حوالے نہیں کی،دوسری جانب ان کی شہادت پر زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ، جبکہ سے ضلع بارہ مولا سے ایک نوجوان محمد عباس میر کی لاش ملی ہے،قابض فوج نےلاشیں ورثا کو نہ دیں ، مظاہرین کے بھارت مخالف اور آزادی کیلئے نعرے، بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ مارے جانے والوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادتوں کیخلاف سری نگر کے علاقے ویلو میں بڑی تعداد میں شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے نعرے بھی لگائے ۔ بعد ازاں مختلف علاقوں میں شہید نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی دوسری جانب بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں شہید ہونے والے تین مقامی نوجوانوں الیاس احمد ڈار، عبید شفیع اور عاقب احمد لون کو شمالی کشمیر میں سپردخاک کر دیا،انہوں نے شہداء کی لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے نہیں کی ہیں ۔ فوج نے از خود لاشیں شمالی کشمیر کے نامعلوم مقام پر دفنا دیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والوں کا تعلق لشکر طیبہ سے تھا۔دریں اثنا شمالی کشمیر کے بارہ مولا علاقے سے ایک نوجوان محمد عباس میر کی لاش ملی ہے ۔ ادھر جموں کے سامبا علاقے مین پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا ہے جو نشانے پر نہیں لگ سکا اور اس کے پھٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین