• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ آباد: 3 بھکاری ڈکیت خواتین گرفتار

پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پولیس نے 3 ڈکیت خواتین کو گرفتار کیا ہے، یہ خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھر میں داخل ہوتیں اور لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتی تھیں۔

گرفتار کی جانے والی خواتین حافظ آباد کے علاقے کریم آباد کالونی میں واقع کاشف بٹ کے گھر بھیک لینے کے بہانے داخل ہوئیں جہاں انہوں نے اہلِ خانہ کو بے ہوش کر کے لوٹ مار شروع کی۔


ہوش میں آ جانے پر گھر والوں نے تینوں ڈکیت خواتین کو پکڑ کر پولیس کو اطلاع دی، تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین