• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل پرووِنشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طوفان کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے پلان بنا لیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سندھ کے زیر آب آنے والے علاقوں سے نقل مکانی کی تیاریاں کر لی ہیں، ٹھٹھہ، سجاول اور اطراف کے شہروں اور اضلاع سے نقل مکانی بھی کی جاسکتی ہے۔

سلمان شاہ نے کہا ہے کہ کم وبیش ڈھائی لاکھ افراد کی نقل مکانی اور رہائش کے انتظامات کر لیئے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ طوفان کؒا رخ بھارتی شہر گجرات کی جانب ہے، طوفان کا رخ گجرات کی جانب ہونے کے باوجود بھی اثر ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سمندر میں شکار پر پابندی ہے اور برساتی نالوں اور چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کیا جائے گا، تمام اضلاع، بلدیاتی اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

تازہ ترین