• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفارت خانے کی پاکستانی ڈیولپر کی پذیرائی


امریکی سفارت خانے نے پاکستانی ڈیولپر احمد اویس کی خوب تعریفیں کی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ڈیولپرز صحیح معنوں میں دنیا میں اپنی شناخت بنارہے ہیں۔


سفارت خانے نے احمد اویس نامی ڈیولپر کے لیے تعریفی کلمات کہے اور کہا کہ وہ پاکستانی ایوارڈ یافتہ اوپن سورس انجینئر ہیں۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارت خانے نے کہا کہ احمد اویس نے مریخ 2020 ہیلی کاپٹر مشن کے لیے سافٹ ویئر کے کوڈ بنانے میں تعاون کیا۔

تازہ ترین