• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گرد و غبار کا طوفان، مختلف علاقوں میں بارش


کراچی میں کالے بادل چھا گئے، اور آندھی کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے لگیں، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت اب بھی 40.05 ڈگری سینٹری گریڈ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کے باعث تھنڈر سیلز بنے ہیں، شمال مشرق سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے شمالی حصے میں بادل بن رہے ہیں۔

نارتھ کراچی، احسن آباد، گلشن معمار، سپر ہائی وے پر گردوغبار کا طوفان آیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ 

ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جبکہ گرمی کے ستائے شہریوں کو سکون مل گیا۔

’کراچی میں گرمی کی شدت میں کل سے کمی آئے گی‘

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائیکلون تاؤتے سے متعلق الرٹ میں آندھی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شد میں کل سے کمی آجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے تین گھنٹے میں کراچی سے بادل گزر جائیں گے، کراچی میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، سمندری طوفان اور شہر میں گرمی کی شدت کے باعث بادل بنے ہیں۔

تازہ ترین