• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ سمندری طوفان، سندھ حکومت نے عملی اقدامات نہیں کئے، حلیم عادل

کراچی(اسٹاف رپوٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ابراہیم حیدری کا دورہ کرکے ماہی گیروں سے ملاقات کی اور طوفان کے حوالے سے مقامی آبادی سے مسائل بھی معلوم کیے،ان کے ہمراہ پارٹی رہنماء عدنان اسماعیل، اعجاز سواتی، گوہر خٹک، جمیلان بلوچ، عبدالرزاق شجراع اور دیگر موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کے معاملے پر سندھ حکومت صرف اعلانات کررہی ہے کوئی بھی عملی اقدامات نہیں کئے گئے ،ابراہیم حیدری کی جیٹی اور ماہی گیروں کی بستیوں کا برا حال ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طوفان کے پیش نظر ابراہیم حیدری کے تقریبا تمام ماہی گیر واپس آچکے ہیں،وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے ممکنہ قدرتی آفت پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین