پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر فیصل ممتاز راؤ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو اُن کے اور اُن کی شوہر کی عید کی دلکش تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان نے خوبصورت لباس کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ اُن کے شوہر نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
کچھ تصاویر میں نادیہ خان کے شوہر اُن سے اظہارِ محبت بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نادیہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! میری اور فیصل کی پہلی عید ایک ساتھ بہت اچھی گُزری۔‘
میزبان نے شوہر سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’فیصل نے مجھے مکمل کیا ہے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’فیصل میری زندگی کی محبت ہیں۔‘
واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔
نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔
نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔