• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشین شاہ پاکستان کی کنگنا رناوت قرار


شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی کنگنا رناوت قرار دے دیا۔

حال ہی میں نوشین شاہ نے سوشل میڈیا پر شادی کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے ہی ملک کے لیے نازیبا لفظ کا استعمال کیا تھا۔

نوشین شاہ کا پاکستان مخالف بیان دیکھنے کے بعد جہاں شوبز ستارے بھڑکے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین میں بھی غصے کی لہر دوڑ گئی۔

سوشل میڈیا صارف نے نوشین شاہ کے بیان پر تبصرے کرتے ہوئے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انمول نامی صارف نے لکھا کہ ’نوشین شاہ بالکل کنگنا رناوت کی طرح بول رہی ہیں۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس بیان کے بعد نوشین شاہ پاکستان کی کنگنا رناوت ہیں۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’جو اداکار پاکستان کی عزت نہیں کرسکتے اُنہیں تو ملک بدر ہی کردینا بہتر ہے۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’نوشین شاہ کے بیان سے اُن کی تربیت کا اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک اور والدہ کی کتنی عزت کرتی ہیں۔‘

صارف نے کہا کہ ’جب وہ عوامی سطح پر اپنے ملک اور والدہ کی عزت نہیں کرسکتیں تو اکیلے میں کیا خاک کرتی ہوں گی۔‘

بلاگز بائے مونا نے کہا کہ ’نوشین شاہ کو زبان سنبھال کر بات کرنی چاہیے۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’یہ لوگ جس تھالی میں کھاتے ہیں، اُسی میں چھید کرتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ نوشین شاہ کے بیان کی وجہ سے شوبز ستاروں کی بڑی تعداد بھی اُنہیں بھرپور انداز میں جواب دے رہی ہے۔

تازہ ترین