• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قریبی دوستوں کا چوہدری نثار کو کچھ روز بعد حلف اٹھانے کا مشورہ

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو  قریبی دوستوں نے کچھ روز بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کاحلف اٹھانے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پینل آف چیئرمن سے حلف لینے کا حتمی فیصلہ چوہدری نثار علی خان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے اپنی رہائشگاہ سے روانہ

اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنر کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری ذاتی مصروفیات کے باعث آج اسمبلی نہیں آئیں گے.

ایسی صورتحال میں سوال اٹھنے لگے ہیں کہ کیا چوہدری نثار پینل آف چئیرمن سے حلف لینا پسند کریں گے؟ 

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔

گزشتہ روز انہوں نے حلقہ کے ووٹرز ،سپورٹرز اور عمائدین کی مشاورت کے بعد حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا اور فیصلے سے باضابطہ طور پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا تھا۔

تازہ ترین