کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض ایئرپورٹ پر مزید ممکنہ حملوں اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریاض ایئر سمیت مختلف ایئر لائنز نے کنگ خالد ایئرپورٹ پر موجود اپنے اربوں ڈالر مالیت کے طیاروں کو نکال کر مدینہ، العلا اور دیگر محفوظ ایئرپورٹس پر منتقل کردیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق 12 اکتوبر ریاض کا بدترین دن تھا جب کوئی ایک پرواز آپریٹ نہ کی جا سکی۔ 13 اکتوبر کو 16 طیارے 14 کو 36 جہاز 15 کو 11 جبکہ 16 کو ایک اور 17 اکتوبر کو 7 طیارے ریاض سے اڑان بھر گئے۔