• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شالے ویلی مین سڑک اور گلیوں کی خستہ حالی سے مکین پریشان

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) شالے ویلی کی مین سڑک اور گلیوں کی خستہ حالی سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کنٹونمنٹ حکام کی غفلت اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے آئے روز حادثات نے مکینوں کو احتجاج پر مجبور کر دیا ہے۔ علاقہ کی بیشتر گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں لیکن ایم این اے اور ایم پی اے سمیت عوامی نمائندوں نے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے کبھی علاقہ کا دورہ نہیں کیا۔ علاقے میں سوئی گیس کی مین لائن ڈالنے کا جاری کام بھی رکا ہوا ہے جس کے بعد سڑک اور گلیوں کو یونہی کھدا ہوا چھوڑ دیا گیا جس میں روزانہ کوئی نہ کوئی فرد گر کر زخمی ہوتا ہے جبکہ دھول مٹی سے مزید اذیت ناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مکینوں نے اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی سے اپیل کی کہ وہ خود آ کر علاقہ کی حالت زار کا جائزہ لیں اور علاقے کی تعمیرو ترقی کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ چڑھنے سے بچائیں۔
تازہ ترین