دنیا بھر میں مشہور سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی کے سیکوئل‘ ’کورلش عثمان‘ میں مرکزی کردار عثمان کی اہلیہ بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اوزے ٹائر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں۔
اداکارہ اوزے ٹائر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی چند نئی بلیک اینڈ وائٹ دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔
اوزے ٹائر ان بلیک اینڈ وائٹ فوٹوز میں سفید شرٹ پہنے اپنے لمبے بالوں کو کھولے ہوئے بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ ان نئی تصویروں میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں جبکہ ان کی اس پوسٹ کو اب تک 1 لاکھ سے زائد صارفین لائیک کر چکے ہیں۔
اوزے ٹائر نے انسٹاگرام پر کچھ عرصہ پہلے ہی اکاؤنٹ بنایا ہے اور وہ کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
خیال رہے کہ تاریخی تُرک سیریز، جو کہ سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کی زندگی کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے، اس وقت اردو زبان میں ڈب کرکے جیو ٹی وی پر نشر کی جارہی ہے۔