• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کے بیانیئے پر پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں: شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے بیانیئے سے متعلق پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات کہی۔

سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے بیانیئے پر اختلاف سے متعلق کسی کو شبہ ہے تو سوال کر لے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے یہ بات کہہ کر سابق وزیرِ اعظم سے ان کی رائے دریافت کی کہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ مریم نواز شریف وقت کے ساتھ گروم ہو جائیں گی، پھر ان کے پاس بھی میدان ہے اور حمزہ شہباز شریف کے پاس بھی۔

شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ شہباز شریف مسلم لیگ نون کے صدر ہیں، فیصلے ان کے ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہو گا۔

تازہ ترین