• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر سہیل انور سیال و دیگر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت سہیل انور سیال اور جمیل سومرو سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کر دیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے، مزید کارروائی کے لیے معاملہ نیب ہیڈ کوارٹر کو ارسال کر دیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے آئندہ سماعت پر نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع بھی کر دی۔

نیب کے مطابق سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری چل رہی ہے۔

تازہ ترین