پاکستان کی خوبرو اداکارہ سارہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کنواری لڑکیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے لیے اُن کے شوہر فلک شبیر جیسا جیون ساتھی ڈھونڈیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کو یکے بعد دیگرے مختلف قسم کے کرداروں میں ڈھل کر بلاک بسٹر ڈرامے دینے والی اداکارہ سارہ خان کی جانب سے گزشتہ شام مداحوں کو سوال پوچھنے کا کہا گیا۔
سارہ خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ’ask me a question‘ پوسٹ لگائی گئی جس پر اُن کے مداحوں نے ہزاروں سوال پوچھ ڈالے ۔
سارہ خان کی جانب سے ان دلچسپ سوالوں کا خوشگوار انداز میں جواب دیا گیا ہے۔
سارہ خان کا مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بتانا تھا کہ اُن کا پسندیدہ اور یاد گار فوٹو شوٹ اُن کی شادی کا ہے اور اُن کے آنے والے پروجیکٹ کا نام ’ لا پتہ ‘ ہے۔
سارہ خان نے مداحوں کو بتایا کہ اُن کو بیڈ منٹن کھیلنا پسند ہے جبکہ انہوں نے اس سوالوں جوابوں کے دوران اپنے کمرے کی تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ میں مداحوں کو فلک اور اپنی خوبصورت ان دیکھی تصویریں بھی دکھائیں ۔
سارہ خان سے ایک مداح کی جانب سے بغیر میک اپ کے سیلفی شیئر کرنے کا کہا گیا جس پر سارہ خان نے اپنی ایک نہایت سادہ اور خوبصورت، بغیر میک اپ کے سیلفی بھی شیئر کی ہے ۔
سارہ خان سے ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ وہ غیر شادی شدہ لڑکیوں کو کیا مشورہ دینا پسند کریں گی جس پر اُن کا کہنا تھا کہ ’ اپنے لیے فلک شبیر جیسا جیون ساتھی ڈھونڈیں۔‘