• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نویں جماعت اور اوپر کی کلاسیں آج سے شروع

سندھ میں نویں جماعت اور اس سے اوپر کی جماعتوں کے لیے تعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے۔

 پنجاب، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں آج سے شروع ہوں گی جبکہ خیبرپختونخوا کی جامعات بھی آج سے کھلیں گی۔

ادھر محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 7 جون سے کھل جائیں گے۔ اساتذہ 2 ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین لگوالیں، ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔

تازہ ترین