• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین حادثہ: 1 ہی خاندان کی 5 میتیں ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی لاشیں ان کے آبائی علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچا دی گئیں۔

ٹرین حادثے میں جاں بحق ان افراد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جن کی تدفین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں 395 ج ب سادہ آرائیاں میں ہو گی۔

پانچوں جاں بحق افراد ملت ایکسپریس میں سوار تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

میتیں گھر پہنچنے پر علاقے بھر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

جاں بحق ہونے والے ان 5 افراد میں ساجدہ پروین، ان کا بیٹا چاند، بیٹی مومنہ، بہن طاہرہ پروین اور ان کا بیٹا عبدالرحمٰن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین