• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے پھر گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی بحال کروادی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں بھی گھس گئے اور بجلی بحال کروادی۔

خیال رہے کہ فضل الہٰی کچھ دن قبل اخون آباد گرڈ اسٹیشن میں بھی گھس گئے تھے اور وہاں بجلی بحال کروادی تھی۔ 

ان کے خلاف اس معاملے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ اس مقدمے میں 21  جون تک ضمانت پر ہیں۔

اس مرتبہ وہ کوہاٹ روڈ پر گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور دیہہ بہادر قدیم ، دیہہ بہادر جدید اور دورہ روڈ کے علاقوں کی بجلی زبردستی بحال کروادی۔

تازہ ترین