• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے تین شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل



ملک میں گرمی کی شدید لہر سے لوگ بے حال ہوگئے، کئی شہروں میں پارا چالیس ڈگری سے اوپر رہا، پاکستان کے تین شہر دنیا کے گرم ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

سب سے زیادہ درجہ حرارت پشاور میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،  جبکہ لاہور میں 44 ڈگری کی گرمی 50 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

 اسلام آباد میں 43 ڈگری کی گرمی نے لوگوں کے پسینے نکال دیئے، کوئٹہ میں بھی 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں گرمی دیگر شہروں کے مقابلے میں کم  رہی، درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

24 گھنٹوں میں گرم ترین شہروں کی لسٹ میں نوکنڈی دوسرے نمبر پر، پشاور تیسرا اور دالبندین چوتھا گرم ترین شہر قرار پایا۔

امریکی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق کویت کا شہر النویصیب Nuwaiseeb 48 اعشاریہ 9 درجہ حرارت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

تازہ ترین