• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی کمی دور ہونے کیلئے پیپلز پارٹی سندھ کے تحت آج یوم دعا منانے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے صوبے میں پانی کی کمی دور ہونے کے لئے کل جمعہ کو سندھ بھر میں یوم دعا منانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سے پارٹی ترجمان کے مطابق سندھ پیپلز پارٹی کے صدر نثار کھوڑو نے پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان کو ضلع کی سطح پر اپنے اپنے اضلاع میں یوم دعا کی تقاریب منقعد  کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

جبکہ پارٹی رہنما و کارکنان سندھ بھر میں مساجد اور پارٹی دفاتر سمیت دیگر مقامات پر یوم دعا کی تقاریب منعقد کرکے پانی کی کمی دور ہونے کے لئے اجتماعی دعا کرائیں۔ 

نثار کھوڑو نے کہا کہ ریاست مدینہ کی دعویدار وفاقی حکومت، سندھ کا پانی بند کرکے ریاست یزید کا تصور پیش کر رہی۔ 

انھوں نے کہا کہ ارسا کے چیئرمین جانبدار ہیں، انھیں ہٹا کر سندھ سے ارسا کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔ ارسا کے ادارے میں پانی کے معاملے پر سندھ کی آواز کو دبا کر حق تلفی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا سندھ کو اپنے حصے کا پانی دیا جائے۔ صوبے کے عوام پانی پر زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔

قومی خبریں سے مزید