• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منال منگنی کی تقریب میں والد کے نہ ہونے پر افسردہ

دو روز قبل اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی کے رشتے میں بندھنے والی خوبرو اداکارہ منال خان اپنے مرحوم والد کی یاد میں افسردہ ہوگئیں۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کو جہاں دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے منگنی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں اداکارہ کی جڑواں بہن ایمن خان نے بھی سوشل میڈیا پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔


ایمن خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان اور احسن محسن کی منگنی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی اور اُنہیں مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ نے اپنی بہن منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کو ’فیری ٹیل‘ قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’وہ خوشی کے اس موقع پر بابا کو بہت یاد کررہی ہیں۔‘

دوسری جانب منال خان اپنی بہن کی اس محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اپنے مرحوم والد کو یاد کرنے لگیں۔

منال خان نے لکھا کہ ’سارے جہاں کی خوشیاں ملا کر دیکھ لیں، تیرے جانے کا غم زیادہ ہے۔‘

اداکارہ نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بابا! کاش آپ بھی ہمارے ساتھ ہوتے۔‘

خیال رہے کہ کچھ ہفتوں قبل منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی ہوئی تھی، تاہم اب دونوں کی منگنی ہوگئی ہے۔

منال خان کے مداح اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات انہیں منگنی پر مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ ان کے لیے تہہ نیتی پیغامات کا سلسلہ بندھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 2020 کے آخری روز 31 دسمبر کو منال خان اور ایمن خان کے والد مبین خان کا انتقال ہوگیا تھا۔

تازہ ترین