• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس ویکسین کی کمی کا انکشاف

سندھ میں کورونا ویکسین کی کمی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو سندھ میں ویکسین کی کمی کا پہلے ہی بتادیا تھا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین سے متعلق وزیرِ صحت سندھ نے ڈاکٹر فیصل سلطان سے بات کی ہے۔

قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعرات سے ویکسین کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا، ویکسین کی کمی کی وجہ سے ہمارا ٹارگٹ متاثر ہوا ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ سردیوں سے قبل زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگائیں۔

تازہ ترین