• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں شہید پاکستانی خاندان کی یاد میں تعزیتی جلسہ

کینیڈا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید پاکستانیوں کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ 

یہ جلسہ ہمالیہ سینیئرز آف کیوبک کی جانب سے منعقد کیا گیا جبکہ اس میں دیگر جماعتوں پاکستان ایسوسی ایشن آف کیوبک، پاکستان آرگنائزیشن آف کیوبک نے بھی تعاون کیا جبکہ کینیڈین مسلم فورم نے بھی اس تعزیتی جلسے کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

جلسے میں تقریباً 15 سو سے زائد افراد شریک ہوئے جبکہ ان میں پاکستانیوں کی تعداد کم رہی۔

اس تعزیتی جلسے سے نظام الدین نے خطاب کرتے ہوئے شہید خاندان سے اظہارِ یکجہتی کیا اور دہشت گردی کے اس سفاک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت  کی۔ 

جلسے میں کینیڈا کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین