• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپورٹس بورڈ پنجاب کا ہاکی کی بحالی کیلئے ٹورنامنٹس کرانے کا اعلان

اسپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی) نے ہاکی کی بحالی کے لیے ایونٹس کرانےکا اعلان کردیا۔

ایس بی پی ہاکی کی بحالی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تعاون سے ہاکی ٹورنامنٹس کرائے گی۔

لاہور میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی زیرصدارت نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا۔

جس میں اسپورٹس بورڈ کے عہدیداران کے ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی کھیل کی بحالی کے لیے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے اور انہیں سالانہ کیلنڈرکا حصہ بنایا جائے گا۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے بتایا کہ اگست میں انڈر16 انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ منعقد کرائی جائےگی۔

عدنان ارشد اولکھ نے مزید کہا کہ 25 دسمبر سے انڈر18 انٹر ڈویژن ہاکی چیمپئن شپ جبکہ اگلے برس 23 مارچ سے انڈر 21 ہاکی چیمپئن شپ منعقد ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد میں پاکستان ہاکی فیڈریشن تعاون کرے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید