• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم سے زیادتی: عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹوں کی عبوری ضمانت

لاہور کی سیشن کورٹ نے مدرسے میں طالب علم سے زیادتی کے کیس میں ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹوں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے تینوں بیٹوں نے عبوری ضمانت کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نے تینوں ملزمان کی 30 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

ملزم عزیزالرحمٰن کے بیٹے لطیف الرحمٰن، حفیظ الرحمٰن اور وصی الرحمٰن نے ضمانتوں کے لیے رجوع کیا تھا جن کی عدالت نے عبوری ضمانت منظور کر لی۔

لاہور کی عدالت نے پولیس سے 30 جون کو مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

تازہ ترین