• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشک آباد تارکین وطن کیلئے سب سے مہنگا شہر قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) اثاثوں کی منتظم امریکی فرم مرسر نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دے دیا۔ امریکی ادارے نے تارکین وطن کیلئے مہنگے ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں حکومتوں کی جانب سے حاصل کردہ سہولیات و مراعات سمیت ٹرانسپورٹ، گھر اور کھانے پینے کی اشیا کے لحاظ سے دنیا کے 209شہروں کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ درجہ بندی کے مطابق مہنگے ترین شہروں میں ترکمانستان کا دارالحکومت اشک آباد پہلے، ہانگ کانگ دوسرے اور لبنان کا دارالحکومت بیروت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ خیال رہے کہ بیروت گزشتہ سال 45 ویں پوزیشن پر تھا تاہم لبنان کے معاشی حالات خراب ہونے کے باعث رواں سال غیرملکی ملازمین کیلئے مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔ اس فہرست میں جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو، سوئٹزرلینڈ کے شہربرن، زیورخ اور جنیوا جبکہ چینی شہر بیجنگ، شنگھائی اور شینزن سرفہرست ہیں۔

تازہ ترین