• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانی خیل دھرنے کے شرکاء و صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، کامران بنگش

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی  برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ جانی خیل میں جاری دھرنے کے شرکاء اور صوبائی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، شرکاء نے  مقتول نصیب کی میت دفنا کر دھرنا ختم کردیا۔

کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں 7 رکنی وزیر جرگہ بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ گرینڈ وزیر جرگے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے ہوں گے۔

کامران بنگش نے کہا کہ صوبائی وزیر شاہ محمد کی سربراہی میں حکومتی جرگہ قائم کیا گیا۔

تازہ ترین