• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل و زیادتی مقدمات، 6 مجرموں کو سزائے موت، چار کو عمر قید اور جرمانے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) قتل کے 3مقدمات میں ملوث 4 مجرموں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید اور لاکھوں روپے جرمانہ و ہرجانہ کی سزائیں سنادی گئیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مظفر نواز ملک نے قتل کے دو مقدمات میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت دو کو عمر قید اور لاکھوں روپے جرمانہ و ہرجانہ کی سزائیں سنادیں، عدالت نے قتل کیس کے ملزم فیصل زیب کو سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے قتل کے ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمران عجائب کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے اور زیادتی کے جرم میں پانچ سال قید اور 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔ عدالت نے قتل کے ایک اور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم خالد محمود کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، ملزم نے اپنی بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی تھی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخندہ ارشد نے چار افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار تین مجرموں کو سزائے موت ،چوتھے کو عمر قید اور دو دو لاکھ روپےجرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکا نے زیادتی قتل اور ڈکیتی کیس کے دو مجرموں کو سزائے موت تیسرے کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ عدالت نے منگنی سے ایک روز قبل زیادتی کے بعد دوشیزہ کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔دریں اثنا اسی عدالت نے گزشتہ سال دو مئی کو تھانہ روات کے علاقہ مدینہ مارکیٹ میں افطاری سے چند منٹ قبل دکاندار سے چار لاکھ روپے لوٹنے اور مزاحمت پر قتل کرنے والے ایک ملزم کو موت دوسرے کو عمر قید دیدی۔
تازہ ترین