• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، امیر حیدر ہوتی


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ قیام امن کی خاطر عوام نے قربانیاں دی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں، افغانستان کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے۔

امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، بے روزگاری، مہنگائی عروج پر ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے تمام تر دعوے حقیقت کے برعکس نکلے۔

رہنما عوامی نیشنل پارٹی نے اعلان کیا کہ اے این پی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

تازہ ترین