• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل نے ششماہی مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا


پاکستان ٹیلی کمیونکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )  نے 30 جون 2021 کو ختم ہونے والی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق کمپنی کی آمدن میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا گزشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔

جس میں بتایا گیا کہ اپنی تیز رفتار کارکردگی کی بدولت ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام ادارے کے طور پر پی ٹی سی ایل کی مارکیٹ میں پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

ریونیو میں خاطرخواہ اضافے کی وجہ صارفین کی جانب سے فکسڈ براڈ بینڈ سروسز کا حصول ہے۔

تازہ ترین