• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: بیرون ملک موجود غیرملکیوں کے ویزوں میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ

سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر مملکت سے باہر مقیم غیر ملکیوں کی پریشانی دور کردی گئی۔ 

مقامی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنس جانے والے تارکین وطن کے ویزا کی معیاد میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خادم الحرمین الشرفین کی ہدایات پر ان کے ویزا کی معیاد کو 31 اگست تک بڑھانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بیرون مملکت ان ممالک میں مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزا میں توسیع کی جائے گی جہاں سے کورونا وبا کے باعث آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹریٹ جنرل آف پاسپورٹ (الجوازات) نے وزٹ ویزا، واپس جانے اور مملک میں دوبارہ داخلے کے لیے ویزا کو بغیر کسی فیس کے بڑھا رہے ہیں۔ 

تازہ ترین