• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگین آلتان سالگرہ کے موقع پر محبت بھرے پیغامات پر مشکور

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی تاریخی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار انگین آلتان اپنی سالگرہ کے موقع پر موصول ہونے والے محبت بھرے پیغامات پر اپنے تمام چاہنے والوں کے شکر گزار ہیں۔

انگین التان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی سالگرہ کے موقع پر موصول ہونے والے محبت بھرے پیغامات اور نیک خواہشات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات اور مبارکباد دینے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔‘

واضح رہے کہ اداکار انگین التان کو ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار اور شاندار اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت  حاصل ہے۔

انہوں نے دنیا بھر سے سیریز میں اپنے مرکزی کردار بطور ’ارطغرل غازی‘ شاندار کارکردگی دکھانے پر داد وصول کی ہے۔

تازہ ترین