• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، استحقاق ترمیمی بل دوبارہ منظور، بیورو کریسی تابع

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ ممبر ڈے پرتحفظ استحقاق ترمیمی بل 2021 ءدوبارہ منظور کرلیا، بیوروکریسی ارکان اسمبلی کا استحقاق مجروح کرنے پرجوابدہ ہوگی، بل کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہوگا۔رکن ساجد بھٹی نے بل پیش کیا جسے تمام ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔اسپیکر پرویز الٰہی کی تقریرکے دوران اپوزیشن نے چوہدری پرویزالٰہی کیلئے ’شیر شیر‘ کے نعرے لگائے۔بل کی منظوری کے بعداسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ بل کی منظوری سےبیوروکریٹ میں جرات نہیں ہوگی وہ ممبرکی بات نہ سُنے، بیوروکریسی کی بدمعاشی اب نہیں چلنےدیں گے۔اسپیکر پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی گیلری میں بیٹھے لوگ ہمارے اسکرین شارٹ لے رہے ہیں، کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے۔حکومت اپنی گورننس درست کرے، پارلیمنٹ میں جو بل آئے کبھی نہیں روکے،3 سال ہم نے منتوں سے نکالے ہیں۔ جن کی منتیں کرتے رہے وہ ہمارے ہی برتن توڑتی رہی، ایک بیوروکریٹ اٹھتا ہے کہتا ہےکہ میں کسی کو جواب دہ نہیں، اب حکومت کو بھی اپنا کام کرنا ہوگا۔ اب منتوں سے کام نہیں چلے گا حکومت کام کرکے دکھائے۔

تازہ ترین