• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کابینہ کی تشکیل میں وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی کی مشکلات

 آزاد کشمیر کابینہ کی تشکیل میں وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو مشکلات درپیش ہوں گی۔

عبوری ایکٹ 74 میں13ویں ترمیم کے بعد وزرا 16 سے زائد نہیں ہوں گے، اس ترمیم سےقبل فاروق حیدر نے49 رکنی ایوان میں 25 وزیر بنائے تھے۔

13ویں ترمیم سے قبل پیپلز پارٹی کے چوہدری مجید کی کابینہ میں23 وزراء تھے۔

آئینی ترمیم کےبعد 53 ارکان کی اسمبلی میں 30 فیصد سے زائد وزراء نہیں ہوسکتے،  مشیر اور معاونین خصوصی دو،دو، پارلیمانی سیکرٹریز 5 ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین