• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیونل میسی نے پھر چیمپئنز لیگ جیتنے کا خواب سجالیا

لیونل میسی نے ایک بار پھر چیمپئنز لیگ جیتے کا خواب آنکھوں میں سجا لیا۔

بارسلونا کو چھوڑ کر فرانسیسی کلب پی ایس جی میں شامل ہونے والے لیونل میسی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم چیمپینز لیگ ٹائٹل جیت سکتی ہے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ان کا مقصد اور خواب ایک بار پھر چیمپینز لیگ جیتنا ہے۔

نئی ٹیم میں میسی 30 نمبر کی شرٹ پہنیں گے، پیرس میں ان کی شرٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے لگیں۔

لیونل میسی پیرس کے ہوگئے، جہاں ان کے چاہنے والوں کا ایک بڑا ہجوم سڑکوں پر امڈ آیا۔

پی ایس جی سے ساڑھے 5 ارب روپے سے زیادہ سالانہ تنخواہ کے معاہدے سے قبل پیرس والوں نے میسی کو اپنا لیا۔

لیونل میسی کا شہر کی ہر سڑک پر پرتپاک استقبال کیا گیا، نئی ٹیم میں ان کی 30 نمبر کی شرٹس بھی ہاتھوں ہاتھ فروخت ہورہی ہے۔

میسی کے معاہدے پر سائن سے قبل ان کا مکمل میڈیکل چیک ہوا اور پھر کنٹریکٹ پر سائن کیے گئے۔

بارسلونا کے سابق اسٹرائیکر لیونل میسی نے کہا کہ وہ پیرس سینٹ جرمین میں شامل ہونے کے بعد ایک بار پھر چیمپئنز لیگ جیتنا چاہتے ہیں کہ اور انہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس یہاں ٹیم ہے۔

34 سالہ میسی جنہوں نے بارسلونا کے ساتھ 4 چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتے ہیں، کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد اور خواب ایک بار پھر چیمپئنز لیگ جیتنا ہے۔

تازہ ترین