• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحٰمن نے کہا ہےکہ جماعت اسلامی کراچی کے عوام کی امیدوں کا محورومرکز بن گئی ہے، صرف جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے موثر آواز اُٹھا رہی ہے اور جدو جہد کر رہی ہے،کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی سے حوصلہ مل رہا ہے، کامیابی حاصل کریں گے، کارکنان رابطہ عوام مہم کوتیز کریں،کنٹونمنٹ بورڈ کے بعد بلدیاتی انتخابات کے لیے بھی تیاریاں شروع کردیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کورنگی کے ناظمین کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا، اجتماع سے امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،نائب امیر سید اقبال سعید، سیکریٹری عبدالحفیظ، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدرمحمد شفیق نے بھی خطاب کیا،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کی ہمیشہ بلاتفریق رنگ ونسل خدمت کی ہے۔

تازہ ترین