الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی دعوت قبول کرلی۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوخط بھی لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 17 اگست کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کامعائنہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی ای وی ایم کا جائزہ لینےکی درخواست موصول ہوئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر 17 اگست صبح گیارہ بجے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا ڈیمو لیں گے۔